منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ ملے گا

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور، کم آمدن والے افراد کو معیاری رہائش کی فراہمی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا شاندار منصوبہ، احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت محکمہ ہاؤسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔کم آمدن افراد کو نئے گھر کی تعمیر یا موجودہ گھر کی مرمت کیلئے 15 لاکھ روپے تک کے بلاد سود قرضے دیے جائیں گے،وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس اسکیم پر 4 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

قرضوں کی واپسی کے لئے 7 سال پر مشتمل آسان شیڈول تجویز کیا گیا ہے، قرضے کی واپسی کی ماہانہ قسط زیادہ سے زیادہ 18 ہزار روپے تک ہو گی۔اسکیم ریوالونگ فنڈز سسٹم کے تحت آئندہ سات سال تک جاری رہے گی۔اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے کے لئے اپنی ملکیتی زمین کا ہونا ضروری ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام پر عملدرآمد سے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی،اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ قرضے صرف حقدار لوگوں کودیے جائیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…