منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہم سب مل کر ٹیکس کے نظام کو بہتر بنائیں گے ، رانا ثنا اللہ

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر ٹیکس کے نظام کو بہتر بنائیں گے ۔وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال، تاجروں اور صرافہ کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تاجروں کی شکایات، ٹیکس نیٹ میں تاجروں کی رجسٹریشن اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ چیئرمین ایف بی آر اور وزیر خزانہ کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے تاکہ تاجروں کے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزارت خزانہ عوام اور تاجروں کے اقتصادی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہے اور ایف بی آر بھی ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ اس موقع پر رانا ثنا اللہ نے صرافہ کے نمائندوں کی شکایات بھی سنی، جنہوں نے سونا کی تجارت کو ریگولیٹ کرنے اور غیر دستاویزی جواہرات کی خرید و فروخت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تاجروں کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے کیونکہ ٹیکس کی وصولی سے ہمارا ملک ترقی کرے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے کاروبار کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شعبہ ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنی نہیں ہوگا اور کاروبار میں آسانی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے اپنے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ملے۔ ٹیکس ادا کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…