ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

datetime 1  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کوئٹہ(این این آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کئی شہروں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت 4 اور کوئٹہ میں 6 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جبکہ نوکنڈی میں 10، سبی 14، تربت 17 اور جیونی میں 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شدید برف باری کی وجہ سے وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران کو بند کر دیا گیا جبکہ شوگراں اور بالاکوٹ کے راستے کھلے ہیں۔

پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ یا دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، صوبائی دارالحکومت پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ بارش کے امکانات بھی کم ہوگئے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں دن کے اوقات میں موسم بدستور گرم رہے گا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…