ٹشاور (این این آئی)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کے جاں بحق کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے دورے کے دوران علی امین گنڈاپور نے زیر علاج ڈی چوک کے زخمیوں کی عیادت کی۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومتی ظلم کا شکار کارکنان کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ سانحہ ڈی چوک میں جاں بحق کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جاں بحق کارکنان کے لواحقین اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔