ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر)فیض ہیں ، فیصل واوڈا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تباہی کی طرف لے کر جانے والے بشریٰ بی بی اور جنرل(ر)فیض ہیں، بشری ٰ بی بی نے علی امین گنڈا پور کو بھی بطور وزیراعلیٰ لے ڈوبنا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پہلے بتایا تھا ڈی چوک آئیں گے تو قانونی طور پر دھویں گے،خیبرپختونخوا سے آئے کارکنان کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی کی سیاسی تباہی اس وقت شروع ہوئی جب یہ خاتون ان کی زندگی میں آئیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر)فیض ہیں ،یہ دونوں ملے ہوئے تھے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی پر ویسے بھی پابندی لگنے جارہی ہے اور کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کو بچوں کو گمراہ کیا گیا ان بچوں کے ماں باپ آج پریشان ہیں،ہمیں سیاسی طور پر ان بچوں کیلئے راستہ بنانے کی ضرورت ہے ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے اہلکار شہید ہوئے ، اسٹاک مارکیٹ گر ی اور عالمی سطح پر تماشا بنا، بانی پی ٹی آئی کیلئے مزید تکالیف کھڑی کر دی گئی ہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اب نہیں ہوں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…