منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو دوبارہ سیل کردیا گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کے باعث لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو دوبارہ سیل کر دیا گیا۔2روز کی بندش کے بعد رنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولا گیا تھا تاہم دوبارہ احتجاج کی کال چلنے پر رنگ روڈ کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔جبکہ داتا دربار، شالامار اور راوی روڈ پر بھی کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔

موٹروے گزشتہ چار روز سے تاحال آمدورفت کے لیے بند ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔رنگ روڈ کی بندش سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ شہر کے اندر بھی ٹریفک کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔ کینال نہر، فیصل ٹائون روڈ، گارڈن ٹائون، فیروز پور روڈ، گلبرگ اور مزنگ روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے بھی داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جبکہ کاروبار سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔کشیدہ حالات پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اسلام آباد میں فوج بھی طلب کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…