جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بشریٰ بی بی کا ہر صورت ڈی چوک جانے پر اصرار

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے پر اصرار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے متبادل جگہ کی حامی بھری لیکن بشریٰ بی بی ماننے سے انکاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سے رابطہ کیا۔بشریٰ بی بی نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے انھیں ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سیکم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بھی ڈی چوک جانے کی بشریٰ بی بی کی تجویز کی حمایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد بشریٰ بی بی سے حتمی فیصلے کا اعلان کروایا جائے گا۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک پہنچے گا بالکل گرفتار ہوگا، ہمیں ریڈ لائن کراس نہ کرنے دیں، پہلے ہی بتا رہے ہیں، ہمیں مجبور کیا گیا تو سخت قدم اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کی پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے دو دفعہ جیل میں جاکر بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کی ہیں، اطلاعات کے مطابق بانی نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے تاہم پی ٹی آئی نے اب تک فائنل جواب نہیں دیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بانی سے اوپر بھی کوئی لیڈر شپ آگئی ہے جس نے ماننے سے انکار کیا ہے، یہ ان سے ہی پوچھ لیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…