جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز کے زیر تربیت جوان اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی دینے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، وفاقی حکومت نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر سندھ حکومت سے نفری مانگی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے پولیس کی نفری مہیا کرنے کی درخواست کی تھی۔وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز سے 13 سو 50 سے زائد زیر تربیت جوان اسپیشل ٹرین کے زریعے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگئے ہیں۔شاہد حیات ٹریننگ سینٹر سے 263 اہلکار روانہ ہوئے ہیں، رزاق آباد ٹریننگ سینٹر سے 228 اہلکار اسلام آباد جارہے ہیں جبکہ حیدر ا?باد ٹریننگ سینٹر سے 315 اہلکار اور خیرپور سے 544 جوان اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔نفری کے ہمراہ اینٹی رائٹس کٹس، 1 ہزار لانگ 1 ہزار شارٹ شیل بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…