پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے 24 نومبر اسلام آباد احتجاج پلان تیار کر لیا ۔ ضلعی صدر ارباب عاصم کے مطابق پشاور اور خیبر سے آنے والے قافلے انٹر چینج پر اکھٹے ہونگے ۔چارسدہ ، نوشہرہ اور مردان کے قافلے بھی راستے میں شامل ہونگے ۔قافلے ریسٹ ایریا صوابی میں جمع ہونگے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوابی سے مرکزی قافلے کی قیادت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی 24 نومبر اسلام آباد احتجاج کے لئے خیبر پختونخوا سے تیاریاں جاری ہیں ۔ ضلعی صدر ارباب عاصم کے مطابق پشاور اور خیبر سے آنے والے قافلے انٹر چینج پر اکھٹے ہونگے ۔
چارسدہ ، نوشہرہ اور مردان کے قافلے بھی راستے میں شامل ہونگے ۔قافلے ریسٹ ایریا صوابی میں جمع ہونگے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور صوابی سے مرکزی قافلے کی قیادت کرینگے ۔ڈی آئی خان اور جنوبی اضلاع کے قافلے ہکلہ انٹرچینج سے موٹروے پر میں قافلے کے ساتھ شامل ہونگے ۔صبح 10 بجے روانہ ہونے کی کوشش کی جائے گی ۔ حال میں اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں کس مقام پر جمع ہونا ہے یہ خفیہ رکھا گیا ہے ۔عمر ایوب ہزارہ انٹر چینج پر مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔مرکزی قافلے کے لئے کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے۔ ارکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے قافلوں کے ساتھ مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔