اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمرے کی آڑ میں بھیک مشن پر سعوی عرب جانے والے 9مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) ایف آئی اے نے ملتان ایئرپورٹ سے بھیک مشن پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنیوالی 7خواتین سمیت 9مسافروں کو طیار سے آف لوڈ کردیا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملتان سے 9مسافروں نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش کی تھی جن کی شناخت خیرات علی، پرویز، کنیز بی بی، فائزہ مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ اور شازیہ شامل ہیں، جن کا تعلق سرگودھا، لیہ ، بھکر اور ملتان سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ افراد نے مکہ اور مدینہ کے ہوٹلز میں رہائش کیلئے پیشگی بکنگ نہیں کروائی تھی جبکہ وہ عمرے پر آنے والے اخراجات کیلئے اپنی آمد کے ذرائع بتانے میں بھی ناکام رہے۔ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تمام افراد پہلے ہی مقامات مقدسہ کی زیارت کرچکے ہیں تاہم انہیں عمرے کی ادائیگی سے متعلق کوئی معلومات ہی نہیں تھی، تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…