اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرونِ ملک بھی چلے گئے ہیں۔
سماعت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔