منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

لندن میں قاضی فائز پر حملہ، شایان علی سمیت 23افراد کو پاکستان آتے ہی گرفتار کرنے کا حکم

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنیوالے 23پاکستانیوں کے پی سی ایل میں ڈالتے ہوئے پاکستان آتے ہی گرفتارکرنے کا حکم دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنیوالے 23پاکستانی شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں، ان 23پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کے نام بھی شامل ہیں۔

تمام پاکستانیوں کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھا جا چکا ہے۔مذکورہ افراد میں سے کسی بھی فرد کو پاکستان آنے کی صورت میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔فہرست میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، اور حبہ عبدالمجید جیسے دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…