ہفتہ‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی خواہش پر9نومبر کو صوابی انٹر چینج کے مقام پر عوامی عدالت لگے گی ،اسدقیصر

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کردیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے اور خواہش پر ہفتہ9نومبر کو صوابی انٹر چینج کے مقام پر وسیع وعریض رقبے پر واقع ریسٹ ایریا میں خیمہ بستی بسا کر جس میں عوامی عدالت لگے گی اس موقع پر عوام کے ساتھ وعدہ کیا جائے گا کہ یہ وطن عزیز پاکستان عوام کا اپنا ملک ہے جہاں عوامی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ،بانی پی ٹی آئی عمران خان جو ہمارا عظیم لیڈر ہیں آج کل جس مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور جیل میں پابند سلاسل کیا گیا ہے اس کے رہائی اور فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے زبردستی لیا گیا مینڈیٹ واپس کرنے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے مطالبات کریں گے ۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع مینء میں پارٹی کارکن سعود خان کی رہائی پر ان کو مبارکباد کے موقع پر کارکنوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ۔اسد قیصر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ صوابی سمیت سارے لوگ 9 نومبر کی سہ پہر 2 بجے ریسٹ ہاؤس پہنچیں گے وہاں ایک پرامن ماحول ہو گا جہاں آواز بلند کریں گے یہ آواز عمران خان کے لئے نہیں بلکہ اپنے اور ہر شہری کیلئے بلند کریں گے آئیے صحیح معنوں میں پاکستان کو قائد اعظم کا وہی پاکستان بنا سکے جہاں ہر شہری کو نہ صرف عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے بلکہ وہ عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہم زندگی گزاریں گے آزاد شہری کی حیثیت سے ، ایک برابر شہری کی حیثیت اور جہاں سارے پاکستان کے عوام قانون کی نظر میں ایک ہوں گے ، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی ہو جہاں عوام با اختیار ہوں گے اور پارلیمنٹ صحیح معنوں میں پالیسی ساز اور اس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صوابی کے عوام کے ساتھ خصوصی محبت ہے اس نے صوابی ہی میں پہلے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا جو ملک کی تاریخ میں سب سے عظیم الشان اور تاریخی جلسہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی ہمیشہ آزادی کے تحریکوں کا مرکز رہا ہے ، اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اس حوالے سے صوابی کا ایک کردار ہے اس لئے دوبارہ صوابی ہی میں جلسے کے انعقاد کا فیصلہ عمران خان نے کیا ، یہ وہ موقع ہے کہ ہم ایک بار پھر 9 نومبر سے اپنی تحریک کا آغاز صوابی ہی سے کررہے ہیں ، اس احتجاجی پروگرام میں عوامی عدالت لگے گی ، جس میں سارے پاکستان کے لوگ آئیں گے خیبرپختونخوا کے کونے کونے کے علاوہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، کشمیر اور بلتستان سے بھی لوگ آئیں گے صوابی کے عوام نے پہلے بھی آئے ہوئے مہمانوں کی خوب عزت اور مہمان نوازی کی تھی اس بار بھی میرا تمام صوابی والوں سے یہ درخواست ہے اور مجھے امید ہے کہ صوابی کے ہر فرد تمام مہمانوں کی قدر و عزت اور مہمان نوازی کریں گے یہ جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے ۔



کالم



26نومبر کی رات کیا ہوا؟


جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…