سانگلہ ہل ( این این آئی)سانگلہ ہل کے نواحی گائوں چک نمبر 36 بڑویہ میں مالک کے بیٹے نے شادی کا جھانسہ دے کر گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بتایا گیا ہے کہ چک 36میں مالک ذوالفقار کے ہاں 20سالہ زرقہ بدر عرصہ دراز سے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی اور مالک ذوالفقار کا بیٹا عثمان ذوالفقار زرقہ بدر کے ساتھ زیادتی کرتا رہا جس کے باعث 20سالہ زرقہ بدر حاملہ ہو گئی جس پر زرقہ بدر نے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا ۔
عثمان ذوالفقار نے کوثر کے ذریعے زرقہ بدر کا حمل بھی گرانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکی جس پر عثمان ذوالفقار نے زرقہ بدر کو بار بار شادی کا وعدہ کرتا رہا مگر وہ بھی نہ ہو سکی ۔زرقہ بدر نے آخر کار ایک بچی پیدا کر دی جس کی عمر اب 10ماہ ہے اس طرح بغیر شادی کے زرقہ نے ایک بچی کو جنم دے دیا ۔عثمان ذوالفقار اب تک اس کو شادی کا جھانسہ دیتا رہا ہے مگر وہ آج تک نہ ہو سکی ۔تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے ذوالفقار ناصر سدرہ عظمی عثمان رانی کوثر کے خلاف جرم 376کے تحت زرقہ بدر کے باپ بدر منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔