جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جدید اور مہنگا کمپیوٹرائز سگنلنگ سسٹم ریلوے کی گلے کی ہڈی بن گیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کے سسٹم میں شامل جدید کمپیوٹرائز سگنلنگ سسٹم 2009 میں درآمد کیا گیا، درآمد شدہ سگنلنگ سسٹم کو پاکستان ریلوے کی مرکزی ریلوے لائن کے 60 فیصد اسٹیشنوں پر انسٹال کیا گیا ہے۔ یہ جدید کمپیوٹرائز انٹرلاکنگ سگنلنگ سسٹم مہنگی بجلی پر آپریٹ ہوتا ہے۔گزشتہ دنوں مین لائن پر واقع چیچا وطنی اسٹیشن پر بجلی بل کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کر دیا گیا جس کے باعث قیمتی سسٹم جواب دے گیا۔ریلوے ٹریک پر چلنے والی گاڑیوں کو پائلٹ کر کے مین لائنوں سے گزارا جا رہا ہے، اسٹاپ والی ٹرین مین لائن پہ کھڑی ہوتی ہے جبکہ تھرو پاس ہونے والی گاڑی کو بھی پی ایل سی دے کر روانہ کیا جاتا ہے۔کچھ روز قبل اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کی بجلی بل کی عدم ادائیگی پر منقطع ہوگئی تھی۔

لاہور سے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر روزانہ 12 میل ایکسپریس ٹرینوں کا اسٹاپ مقرر کیا گیا ہے، ٹرینوں کو پلیٹ فارم پر کھڑا کرنے کے کے بجائے مین لائن پر کھڑا کیا جاتا ہے۔ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافروں کو سخت اذیت کا سامنا ہے، یہاں سے گزرنے والی تیز رفتار چھ ایکسپریس ٹرینوں میں گرین لائن بھی شامل ہے لیکن یہاں سے تمام ٹرینوں کو پی ایل سی واکی ٹاکی کے ذریعے سلو پاس کروایا جاتا ہے۔ ٹرینوں کو سلو پاس کروانے کے باعث ہزاروں روپے کا ڈیزل الگ سے ضائع ہو جاتا ہے۔مسافروں نے ریلوے حکام سے اپیل کی ہے کہ ٹرینوں کو بروقت ریلوے اسٹیشنز کے پلیٹ فارم پر پہنچنا یقینی بنائیں، ٹرین آپریشن کو مسافروں کی سہولت کے عین مطابق بحال کیا جائے۔دوسری جانب، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم ٹھیک کر دیا گیا ہے، بجلی کے بل ادا ہو چکے ہیں اور بجلی بھی آ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…