بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب پولیس میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب پولیس کے مختلف اداروں کی جانب سے خریداری میں 2ارب 13کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے داخلہ میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ 2023-24کے مطابق تمام پولیس اداروں نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداریاں کیں۔رپورٹ کے مطابق ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور نے موٹر بائیکس کے پرزہ جات خریدنے پر 8کروڑ کی بڈز سکیورٹی وصول نہیں کیں۔ ڈی آئی جی انویسٹیگشن لاہور نے گاڑیوں کی مرمت پر 6کروڑ 58لاکھ خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب آفس نے 1ارب 62کروڑ روپے کی خریداری کی،جس میں ڈلیوری کے حوالے سے بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، سیف سٹی اتھارٹی نے سامان فراہم کرنے میں تاخیر پر نجی کمپنیوں کو 5کروڑ سے زائد لیٹ ڈیلیوری چارجز عائد نہ کیے۔آئی جی پنجاب آفس نے خریداری میں 4کروڑ 70لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کیں، ڈی پی او گجرات نے گاڑیوں کی مرمت پر 3کروڑ 15 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیاں کی۔

ایس پی پولیس رسپانس یونٹ ڈولفن نے 2کروڑ 15لاکھ خریداری کی، ڈی پی او گجرات نے غذائی اشیا ء کی خریداری ٹینڈر کے بجائے 1کروڑ 89لاکھ کی کوٹیشن پر کی، ڈی پی او شیخوپورہ نے 84لاکھ روپے کے موبل آئل کی خریداری میں بے ضابطگی کی، سی پی او فیصل آباد نے بلیک لسٹ کمپنی سے 82لاکھ کی خریداری کی۔رپورٹ کے مطابق ایلیٹ پولیس فورس لاہور نے 4کروڑ 24لاکھ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…