اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان پر ردعمل آ گیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا، علی امین گنڈاپور دہشتگردی روکنے کیلئے افغانستان سے رابطہ کرنے کی بات کریں تو غدار، جعلی پنجاب حکومت کی راج کماری مریم نواز سموگ پر بھارت سے رابطہ کریں تو ڈپلومیسی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری بتائیں دہشت گردی بڑا مسئلہ ہے یا سموگ؟ سموگ سے انسانی صحت جبکہ دہشت گردی سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے، چچا کی حکومت میں بھتیجی کیلئے سب کچھ حب الوطنی جبکہ دیگر صوبوں کے لئے غداری ہے۔ان کا کہنا تھا سموگ پر ڈپلومیسی کرنے پراعتراض نہیں، جعلی حکومت کے دوغلا پن پر اعتراض ہے، کہتے ہیں کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے، بھارت سے شریف خاندان کی پرانی محبت ہے جو چھپ نہیں سکتی، شریف خاندان کی شادیوں میں نریندر مودی کو دعوتیں دی جاتی ہے، جے شنکر آنے پر شریف خاندان بھنگڑے ڈال رہے تھے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ میں نے مثبت بات کی تو ایسا واویلا کیا جیسے پاکستان بھارت کے ہاتھوں بیچ دیا، شریف خاندان کے دوغلے پن کی کوئی حد نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…