جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کارساز حادثہ ، عدالت نے نتاشا دانش کو بری کر دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقہ کارساز میں شہریوں کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے کی مرکزی ملزمہ نتاشہ کو عدالت نے متاثرین کی جانب سے معاف کرنے کے بعد کیس سے بری قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں کارساز واقعہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ’ملزمہ نتاشہ علیل ہیں، پیش نہیں ہوسکتیں‘، جس پر عدالت نے کہا کہ ’ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی، بعدازاں سٹی کورٹ کراچی کی جانب سے متاثرین کے حلف نامے قبول کرلیے گئے اور عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ کارساز میں پیش آئے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرا یا، یہ پیشرفت شہر قائد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں کارساز واقعہ کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پر سامنے آئی تھی جہاں دوران سماعت متاثرین کے اہلِ خانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا جس میں اللہ کی رضا کیلئے نتاشا کو معاف کرنے کا ذکر کیا گیا، سماعت کے دوران متاثرہ خاندان اور زخمی افراد کے علاوہ ان کے اہلِ خانہ بھی عدالت میں موجود تھے، عدالت نے آئندہ سماعت تک تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 31 اکتوبرتک ملتوی کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آیا تھا جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی عمران عارف اور آمنہ جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا، عینی شاہدین کی جانب سے ملزمہ نتاشا کے بارے میں جیپ چلاتے ہوئے نشہ آور چیز کے زیر اثر ہونے اور حواس میں نہ ہونے کا کہا گیا تھا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…