ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ، ایڈوائزری جاری

datetime 30  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافہ ہوگیا، ہیکنگ کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کی حساس کمیونیکیشن تک رسائی کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں واٹس ایپ اکاؤنٹس پر سائبر حملوں میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر) نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں صارفین کو اہم حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے، صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ہیکنگ سے بچنے کیلئے وٹس ایپ پر مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں اور کسی بھی نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔صارفین اپنے واٹس ایپ اکاونٹ کو بایو میٹرک کے ذریعے لاک رکھیں، عوامی مقامات پر وائی فائی پر واٹس ایپ کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں صارفین کو کلاؤڈ بیک اپ غیرفعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صارفین وٹس ایپ پر بلٹ ان سیکیورٹی فیچرز استعمال کریں، صارفین اینٹی وائرس اور اینٹی مال وئیر سافٹ ویئر انسٹال کریں۔ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ سیکیورٹی اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین، صارفین احتیاطی تدابیر اپنا کر سائبر حملوں سے آفیشل ڈیٹا محفوظ رکھ سکتے ہیں، صارفین کسی بھی مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…