جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کینیڈا سے آنیوالے پی آئی اے ملازم سے 15آئی فون برآمد

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا سے آنے والی پرواز سے پی آئی اے کے اسٹیورڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے15بیش قیمت آئی فون برآمد کرلیے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گرفتار ملازم کینیڈا سے اسلام آباد آنے والی پرواز پر مسافر کی حیثیت سے سیاحتی ویزے پر سفر کر رہا تھا، اسلام آباد آمد پر کسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران ملازم سے جدید اسمارٹ فونز برآمد ہوئے۔

کسٹم حکام نے قانونی چارہ جوئی کیلئے مذکورہ ملازم کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے جبکہ ذاتی حیثیت میں سفر کرنے کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ نے ملازم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ائیر لائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…