جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے 2 ہزار روپے کا لالچ دیکر دھرنے پر بلایا، گرفتار افغان باشندوں کا انکشاف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔افغان باشندوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے انہیں دو ہزار روپے دن کا لالچ دے کردھرنے پربلایا اور توڑ پھوڑ کرنے کا کہا کہ پی ٹی آئی قیادت خود بھاگ گئی اور ہمیں پولیس نے پکڑ لیا۔

افغان باشندوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیں پیسوں کا لالچ دیا اور اسلام آباد میں توڑپھوڑ کرنے کی ہدایات دی، پی ٹی آئی نے ابھی تک ہمیں پیسے نہیں دیے،حوالات میں ہم ان کی وجہ سے بند ہیں۔خیال گل نامی افغان شرپسند نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے،پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پر شرمندہ ہوں،ان کا ساتھ دینا کسی کام نہ آیا، نہ انہوں نے پیسے دیے اور نہ ہی وہ دوبارہ نظر آئے ہیں۔

عبدالرحمان نامی افغان باشندے نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ ہم اسلام آباد جا کر دنگا فساد کریں،سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں۔ایک اور مولاداد نامی افغان باشندے نے بتایاکہ ہم تینوں دوست پشاور سے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کے لیے آئے تھے،افغانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ توڑ پھوڑ نہ کریں اور نہ کسی کی گاڑی کو آگ لگائیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…