ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ذاکر نائیک اضافی سامان پر چھوٹ نہ دینے پر پی آئی اے انتظامیہ پر شدید برہم

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے ساتھ لانے والے سامان پر چھوٹ نہ دینے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔سرکاری دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کراچی میں گورنر ہاس سندھ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا سے پاکستان آتے ہوئے ہمارا ہزار کلو سامان تھا، جس پر میں نے پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سے بات کی تو اس نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے لیے کچھ بھی کروں گا، میں نے کہا ٹھیک ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مطابق میں نے بتایا کہ 6 افراد ہیں اور سامان کا وزن 5، 6 سو کلو زیادہ ہے، جس پر اس نے کہا کہ ڈریں مت، ہم اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر آپ کو 50 فیصد رعایت دیں گے، جس پر میں نے ان سے کہا کہ اس سے بہتر ہے میں مزید 4 لوگوں کو ساتھ لے آں وہ زیادہ سستا پڑے گا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ اگر سامان پر رعایت دینی ہے تو مفت کریں ورنہ مت دیں، یہ پاکستان ایئرلائن کا رویہ ہے، اگر بھارت میں کوئی بھی غیر مسلم مجھے دیکھے گا تو مفت میں چھوڑے گا، یہ ہے انڈیا جہاں غیر مسلم مجھے دیکھ کر ہزار دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے، مگر یہاں پاکستان میں ریاستی مہمان ہوں، میرے ویزے پر اسٹیٹ گیسٹ لکھا ہے ، اور پی آئی اے افسر صرف 50 فیصد ڈسکانٹ دے رہے ہیں اور ایک کلو اضافی وزن پر 110 رنگٹ (7 ہزار 127 روپے)چارج کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ انہیں اس بات پر اتنا دکھ ہوا کہ وہ ریاستی مہمان کے طور پر آرہے ہیں اور پی آئی اے 300 کلو سامان بھی نہیں چھوڑ سکتی، مجھے نہیں چاہیے آپ کا ڈسکانٹ، اس کے بجائے میں مزید 6 لوگوں کو ساتھ لے آیا اور ان کے ساتھ سامان بھی آگیا۔ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے مگر یہ پاکستان کا حال ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…