اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک احتجاج موخر کرنے کی مشروط پیش کش کردی۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے کہا کہ اگر حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ 23 اکتوبر سے آگے لے جائے تو تحریک انصاف بھی اپنے جلسے جلوس اور دھرنے مؤخر کردے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے۔