جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

لاہور میں بدفعلی کے لئے استعمال ہونے والے 6کم عمر لڑکے بازیاب

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) لاہور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے بدفعلی کے لئے استعمال ہونے والے 6کم عمر لڑکے بازیاب کروا لیے ۔ ایس ایچ او داتا دربار نے دوران سرچ آپریشن ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 6 بچوں کو بازیاب کرواکے 1ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نجی سرائے میں کم عمر لڑکوں سے 500روپے کے عوض بدفعلی کروائی جا رہی تھی ،ملزم عابد محمود پہلے بچوں کو نشے کا عادی بناکر بدفعلی کی ویڈیو بناتا تھا۔ملزم خود بھی اپنی حوس کو پورا کرنے کے لیے ان کم عمر لڑکوں کا استعمال کرتا،ملزم نشے کا عادی ہونے پر بد فعلی کی آدھی رقم بچوں کو دیتا۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے کہا کہ ملزم عابد محمود عرف با کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کامیاب آپریشن پر ایس ایچ او داتا دربار محمد شہر یار اور ٹیم کو شاباش تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں اور خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…