ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا ، سربراہ پاک فوج

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

را ولپنڈی (این این آئی) سربراہ پاک فوج جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا ،کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ کراچی کے دوران تاجر برادری سے ملاقات کی ۔اس موقع پر معیشت کے حوالے سے تاجر برادری کے ساتھ اہم امور زیر بحث آئے ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہاکہ میں ایک سال پہلے آپ سب لوگوں سے مخاطب تھا اور کہا تھا کہ مایوس مت ہوں مایوسی گناہ ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی گئی، پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہاکہ بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مغربی سرحد پر سمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ برادر دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔

انہوںنے کہاکہ گوگل ،سٹار لنک اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پْرعزم ہے، کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔آرمی چیف نے تجارتی برادری کو ملکی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…