جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہاہے کہ عامرلیاقت کو انصاف دلوانے کے لیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں۔عامرلیاقت کی پہلی و سابق اہلیہ بشری اقبال نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں اپنے سابق شوہر کو انصاف دلوانے کے لیے بطور وکیل مقدمہ لڑ رہی ہوں۔ اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے جس کی صفت وکیل ہے جو سب سے بڑا نگہبان ہے۔

آپ سب کی دعائیں میرا حوصلہ اور ہمت بڑھاتی ہیں۔ مجھے اور بچوں کو ہمیشہ اپنی خاص دعائوں میں یاد رکھیں۔بشری اقبال نے کہاکہ کسی کی عزت کو پامال کرکے اپنی خواہشات کے محل تعمیر کرنے والوں کی پکڑ ضرور ہونی چاہیے۔ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے۔ پیسہ عزت کے ساتھ کمایا جائے اور تعلق اور رشتوں کو پامال نہ کرے تو کبھی وبال نہیں بنتا۔عدالت میں زیرسماعت مقدمے کی تفصیل بتاتے ہوئے بشری اقبال نے کہا کہ 26 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں نامزد ملزمان دانیہ ملک اور یاسر شامی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست اے 249 پر فریقین کے وکیلوں کے دلائل سنے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو سنانے کی تاریخ دی ہے۔امید ہے درخواست مسترد ہوگی اور اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل چلایا جائے گا تاکہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات کو ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں ثابت کیا جاسکے اور مرحوم عامر لیاقت کو انصاف ملے۔ ملزم سے مجرم کہلانے کا یہ سفر جلد اپنے انجام کو پہنچے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…