پھولنگر(این این آئی)تھانہ سرائے مغل کی حدود سندھو کلاں میں بدبخت بیٹے نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے باپ کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سندھو کلاں میں گھریلو جھگڑے پر سیف اللہ نے فائرنگ کر کے باپ یوسف کو قتل جبکہ بھائی توقیر کو زخمی کر دیا ۔
ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔