اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور جلسے سے قبل رہنمائوں ،کارکنوں کیخلاف کریک ڈائون ،متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ‘ پی ٹی آئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے لاہور میں 21ستمبر کے جلسے سے قبل پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے مطابق لاہور میں غازی آباد، شاہدرہ، ہربنس پورہ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔پولیس نے شاہدرہ میں انجینئر یاسر گیلانی کے گھر اور کزن کی فارمیسی پر چھاپہ مارا ،پی ٹی آئی رہنما حماد اعوان کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر بھائی اور کزن کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کے گھر پر بھی بھی چھاپہ مارا تاہم شیخ امتیاز گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہ ہوسکے۔

ڈیفنس بی پولیس نے تحریک انصاف کے 12 رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ راستہ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں غلام مصطفی، تصور حسین اور غلام محی الدین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔تحریک نصاف کے جلسے کی کال پر پولیس نے کنٹینرز بھی پکڑنا شروع کردئیے اور پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار سے قبل ہی شہر کے داخلی راستے بند ہوسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پکڑے گئے کنٹینرز ممکنہ طور پر امامیہ کالونی پھاٹک، کاہنہ قصور چیک پوسٹ اور بابو صابو پر لگائے جائیں گے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…