اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نجی پبلک اسکول میں 5کمسن طلباء کے ساتھ مبینہ جنسی زیا دتی کا انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار کے نجی پبلک اسکول میں 5کمسن طلباء کے ساتھ مبینہ جنسی زیا دتی کا انکشاف ، اسکول پرنسپل نے تین ساتھیوں کے ہمراہ طلباء کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے کاررائی کرتے ہوئے اسکول پرنسپل اور وارڈن کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں شاہین فورس ریذیڈنشل پبلک اسکول میں زیر تعلیم پانچ کمسن طلباء کو اسکول پرنسپل اپنے بھائی اور وارڈن کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

جنسی زیادتی کا شکار بچوں کی عمریں 10 سال سے 12 سال ہیں جواسکول کے ہاسٹل میں رہائش پزیر تھے۔ ایس ایس پی جعفرآباد عطاء الرحمن ترین نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا شکار بچوں کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چارطالب علموں کے ساتھ ایک سے زائد مر تبہ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ پولیس نے کاررائی کرتے ہوئے اسکول پرنسپل اور وارڈن کو گرفتار کرلیا جبکہ پرنسپل کا بھائی موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے کاررائیاں جاری ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق اسکول اور ہاسٹل میں دیگر درجنوں بچے بھی زیر تعلیم ہیں شبہ ہے کہ دیگر بچوں کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہو معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے سینئر پولیس افسران کی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…