بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

4 نئی ایئر لائنز پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نئی ایئر لائنز پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہے ، اس سلسلے میں ایئرلائنز نے سی اے اے سے لائسنس اور اجازت نامے کے لیے رابطے کئے۔تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی صنعت کے لئے اچھی خبر آگئی، ملک کے مختلف شہروں کیلئے متعدد نئی ایئر لائنز آپریشن شروع کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیٹ گرین، کیو ایئرویز، گو گرین ایر کے نام سے نئی مقامی ایرلائنز نے سی اے اے سے لائسنس اور اجازت نامے کے لیے رابطے کئے گئے ہیں۔ایئر انڈس کا بھی دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے سی اے اے سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ کیو ایوی ایشن اور لبرٹی ایئر کے نام سے بھی نئی ایرلائنز کے لیے سی اے اے سے لائسنس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام نے نئی ایرلائنز کے لائسنس کی درخواست کے لیے رابطوں کی تصدیق کی ہے، ذرائع کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر میں اتنی بڑی تعداد میں لائسنس کے لیے سی اے اے رابطہ ملکی معیشت کے لیے اہم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بڑی تعداد میں نئی ایئرلائنز کے آنے سے مسافروں کو سفری سہولت اور ایوی ایشن شعبے میں ذرمبادلہ کے ساتھ روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…