اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

حیرت ہے ان کے پاس کمروں کی چابیاں کہاں سے آگئیں، عمر ایوب

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری سے متعلق کہا ہے کہ حیرت ہے ان کے پاس کمروں کی چابیاں کہاں سے آگئیں۔پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی، پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد گرفتار اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو گرفتاریوں کی جرات کیسے ہوئی، ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرکے مکے مارے گئے، کہا گیا ہم کسی قانون کو نہیں مانتے، آئیں اس ایوان کو بند کرکے تالا لگا دیتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جس کمرے میں شیخ وقاص اکرم اور زین قریشی بیٹھے ہیں ان کو دھکے مار کر باہر نکالا گیا، آپ کے بغیر کس نے اس قسم کی اجازت دی، سارجنٹ ایٹ آرمز یا کسی ملازم کو معطل کرنے سے بات ختم نہیں ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پہلے بھی جو کرنا تھا کیا اور آگے بھی کروں گا، جس پر عمر ایوب نے کہا کہ جناب اسپیکر آج اس ایوان کے تقدس کی بات ہے، یہ صرف ملازمین کی معطلی کی بات نہیں ہے، پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں، ہماری تقریروں پر مکمل سنسرشپ ہے، میں نام لوں گا اور بار بار لوں گا، انٹیلی جنس ایجنسیاں یہاں کیوں آئیں؟عمر ایوب نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی تعین کرے کہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے لوگ کس کی اجازت سے اس دن ایوان میں داخل ہوئے، یہ تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ آرڈر کس نے دیا کہ ایجنسیاں پارلیمنٹ کے احاطے میں داخل ہوں، جناب اسپیکر، کس نے ان کو پارلیمنٹ کی چابیاں دیں؟



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…