پبی ( این این آئی)ڈاگ اسما عیل خیل علاقہ تھانہ جلوزئی میں زبا نی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کر کے حاضر سروس آرمی ملازم کاظم کو قتل کردیا، ۔ بیوہ کاظم ولد پائیندہ خان ساکن ڈاگ اسما عیل نے پولیس کو رپورٹ کر تے ہو ئے کہا کہ ہم گھر میں موجود تھے کہ اس دوران میرا دیور عظیم آیا اور میرے شو ہر کاظم کے ساتھ زبا نی تکرار کی جو پہلے سے مسلح تھا نے طیش میں آکر ہم پر فائرنگ جس سے میرا شوہر کاظم موقع پر جاں بحق اور میں بچ گئیں جلو زئی پو لیس نے لاش کو میاں راشد حسین میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا پوسٹ مار ٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کیا جلو زئی پو لیس نے ملزم عظیم کے خلاف دفعہ 302/324 کے تحت مقدمہ درج کیا پو لیس نے ملزم کو گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کی ۔