جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ایئرپورٹ سے 20 ہزار ڈالر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 20 ہزار ڈالر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے جناح ٹرمینل کے ڈپارچر لائونج پر ایک کارروائی کے دوران 20ہزار امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان نے اس ضمن میں بتایا کہ شہزاد نامی مسافر کیو آر 605 کی پرواز کے ذریعے دوحہ(قطر)روانہ ہورہا تھا۔ یہ مسافر اے ایس ایف سے کلیئرنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن کسٹمز حکام نے شک کی بنا پر سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو مسافر کے سامان سے 14ہزار اور جسم سے 6ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے امریکی کرنسی ضبط کرلی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…