منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں 8کروڑ سے زائد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ذہنی امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے سے ملک میں 8کروڑ سے زائد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جاری اجلاس میں وزارت صحت نے ایوان میں اعداد و شمار پیش کیے۔ایوان میں وزارت صحت نے بتایا کہ ملک کے تمام بڑے اسپتالوں میں نفسیاتی علاج کی سہولیات موجود ہیں، 126 میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور شعبہ نفسیات کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، ملک میں پانی کی قلت اور خشک سالی سے متعلق سوال کا جواب نہ آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری آبی وسائل کہاں ہیں اور کیوں نہیں آئے؟اسپیکر نے سیکرتٹری آبی وسائل کو فوری طلب کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری آبی وسائل کو فوری طور پر بلائیں، آپ کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔اسپیکر نے وزیر مصدق ملک سے سوال کیا کہ ایک ماہ سے سوال کا جواب کیوں نہیں آیا؟ ہم قرارداد پاس کریں گے کے آپ کے سیکریٹری پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک نے کہا کہ معذرت چاہتا ہوں تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر کی معافی نظر انداز کر دی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…