اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواددیاگیا

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چائنہ تعلقات میں کردار ادا کرنے پر چینی پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔اس حوالے سے ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں انعام تفویض کیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت ملکی سول اور فوجی قیادت موجود تھی جس کے ساتھ پاکستان آئے چینی وفد اور چینی حکام بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کے بعد شرکاء کو بتایا گیا کہ چینی جنرل لی چیاؤنگ 40 برس سے فوج میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، انہوں نے خطے کے امن، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کردار ادا کرنے کی خدمات انجام دیں جس کے اعزاز میں حکومت پاکستان انہیں اس اعزاز سے نواز رہی ہے۔چینی جنرل کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کے سینے پر تمغہ نشان امتیاز ملٹری لگایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…