منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کیساتھ 2 کمیٹیاں بنانے پر اتفاق، اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 24  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدلیہ سے متعلق قانون سازی اور پارلیمنٹ میں مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی۔اجلاس کے دوران اسد قیصر نے 22 اگست کے جلسے کی منسوخی سے متعلق جے یو آئی ف کے وفد کو آگاہ کیا، اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کے دباؤ کے باوجود ملکی مفاد میں جلسہ منسوخ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کے لیے 2 کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز جبکہ جے یو آئی ف کی جانب سے کامران مرتضیٰ اور مولانا غفور حیدری کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی یا اجلاس سے قبل دونوں کمیٹیاں مشاورت کریں گی، دونوں کمیٹیوں کا ایک دو روز میں ملاقات کرنے اور قانون سازی پر متفقہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس ملاقات کو تعارفی نشست کہا جائے، ٹی او آر سے متعلق اگلی نشست میں معاملات آگے بڑھائیں جائیں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…