جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں، رانا ثنااللہ

datetime 10  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں،مسئلہ یہ ہے کہ کوئی ادارہ اپنا کام کرنے کو تیار نہیں سب دوسرے کے کام میں مداخلت کرتے ہیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سیاست مخالف کی رائے کا احترام کرنے کا نام ہے،ہمارا عدالتی نظام کسی کو سزا دینے کے قابل نہیں ہے،9مئی واقعات سے متعلق کسی کوبھول ہے کہ کس نے کئے ہیں، سب کونظرآرہاہے9مئی واقعات کس نے کئے ہیں،مجرم آپ کے سا منے ہے،عدالتی نظام میں کیس دائر کرنے کے بعد اسٹے آجاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں 3 دن میں سزائیں دی گئیں،یہاں30دن میں وکیل پیش نہیں ہوتا،فرق دیکھناچاہیے کون سسٹم درست کرنا چاہتا ہے کون خراب کرکے ملک کابھٹہ بٹھانا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ حسینہ واجد فرار نہ ہوتی توکچھ نہ ہوتا،فوج حکومت سیالگ نہ ہوتی توکچھ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں،اب سپریم کورٹ نے سب کرناہے،تحقیقات بھی انہوں نے کرنی ہیں،آئین میں ترمیم سپریم کورٹ نے کرنی ہے تو فوجی عدالتوں کا بھی فیصلہ کردیں،اگرسپریم کورٹ نے انہیں بری کرنا ہے توکردیں،ہم بالکل بے بس نہیں،اپنے حصے کا کام کرنے کو تیار ہیں،عدلیہ اوراداروں کو اپنے حصے کا کام کرناچاہیے ۔

مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہاکہ یہاں کوئی اپنے حصے کا کام کرنے کوتیارنہیں،دوسرے کا کام کرنے کو ہرکوئی تیارہے،ریاست کے تینوں ستون اپنے کام کی حدتک محدودکرلیں تو مسئلہ حل ہوسکتاہے،قانون سازی کااختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، سپریم کورٹ لے لے، میرا خیال ہے سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو ہی اسٹرائیک ڈائون کردے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…