جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 4  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی اسکولوں میں (آج) پیر سے وزیراعظم اسکول میلزپروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا جس کے تحت بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری پرائمری اسکولوں میں (آج)پیرسے پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام شروع کیا جائے گا،اس پروگرام میں پرائم منسٹرزنیشنل نیوٹریشن انیشیٹو فائر لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اس پروگرام کے تحت 60,000کھانے پکانے کیلئے جدید ترین سینٹرلائزڈ کچن کا استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس بھاپ ککنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے فوڈ گریڈ کھانا پکانے کے برتنوں میں کھانا پکایا جائے گا،کھانا پکنے کے بعد اسے انسالڈڈ کنٹینرز میں ڈالا جائے گا اور پھر اسکولوں میں ترسیل کیلئے بھیج دیا جائے گا۔پروگرام سے وفاق کے 217پرائمری اسکولوں کے بچے مستفید ہوں گے اور پڑھائی کے ساتھ جب کھانا بھی دستیاب ہوگا تو یقینا بچوں کی اسکول میں حاضری بڑھے گی، اور طلبا کی تعلیم کیساتھ صحت میں بھی بہتری آئے گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…