جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

مریم نواز لاہور کو خوبصورت بنانے کیلئے سنجیدہ، ایک کھرب 37ارب کے فنڈز منظور

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور کو خوبصورت بنانے کے لئے سنجیدہ ہو گئیں، لاہور کے گلی محلے، کوچے، پسماندہ اور مضافاتی بستیوں کے لئے خزانے کے منہ کھول دئیے گئے۔باغوں کے شہر کی ری ویمپنگ پروگرام کے لئے ایک کھرب 37ارب کا بجٹ منظور کر لیا گیا، ری ویمپنگ پروگرام میں نکاسی آب، پختہ سڑکیں، سٹریٹ لائٹس اور گلیاں شامل ہیں، پارکس اور قبرستانوں کی بحالی کا کام بھی پروگرام میں شامل ہے۔867سکیموں کے لئے 78ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دی گئی،

مضافاتی اور پسماندہ علاقوں کے لئے 59کروڑ روپے کے فنڈ مختص جبکہ لاہور ری ویمپنگ پروگرام کے 3 پیکیجز بھی منظور کر لئے گئے۔پہلے پیکیج میں 6زون، پیکیج ٹو میں 3زون کی ترقیاتی سکیمیں منظور، پیکیج تھری میں مضافاتی اور پسماندہ علاقے کی سکیمیں منظور کی گئیں، ری ویمپنگ پروگرام مکمل کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب نے 10ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…