ساہیوال (این این آئی)بریانی پلازہ مڈھالی روڈ پر بینک ملازمہ ڈیفنس لاہور کی لڑکی نازش سے اجتماعی زیادتی اور بیوہ کی پوتی سے جبراًزیادتی کامقدمہ درج کرلیاگیا۔واقعات کے مطابق مقامی بینک کے آفس میں لاہور کی نازش وقاص ملازمت کر رہی تھی کہ اس کی جہاں زیب زیبی سے جان پہچان ہوگئی جہاں زیب زیبی نے پلازہ پر دعوت دی اور اسے ایک تہہ خانے میں لے گیا جہاں آئس دے کر بے ہوش کر دیا اورجہاں زیب زیبی اور حاجی اصغر نے اسے باری باری ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور تہ خانے کے کمرے میں بند کر کے فرار ہو گئے۔
جب اسے ہوش آیا تو وہ کمرہ سے بھاگ کر تھانہ پہنچ گئی۔ پولیس فرید ٹاؤن نے نازش کی مدعیت میں مقدمہ 375 اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔ دریں اثنا بسم اللہ پل 39 بارہ ایل پر ایک بیوہ نذیراں کی پوتی مریضہ ثمینہ کو سیف الرحمان فیصل نے راہ چلتے ہوئے اسلحہ کے زور پر جنگل میں لے جا کر زبردستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ پولیس صدر چیچہ وطنی نے نذیراں کی مدعیت میں مقدمہ 76 3ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔