تھرپارکر (این این آئی)ضلع تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر کیگاؤں آکراڑو میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق ضلع تھرپارکر میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے وقت یہ افراد کھیت میں موجود تھے کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔