بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ملک بھر میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ، صوابی میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور، صوابی، مظفرآباد(این این آئی)ملک بھر میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ، صوابی میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،صوابی کے گوہاٹی ، ادینہ اور زیدہ گائوں میں چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔موسلادھار سے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں لوئر سیرلہ نالہ اور برنالہ بھپر گئے ، پانی گھروں اوربازاروں داخل ہو گیا، بھمبر سے رنڈیام روڈ پر کھوہی والی رابطہ پل ٹوٹ گیا۔سیالکوٹ میں بارش سے نشیبی علاقے اور اہم سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ نیکا پورہ، غوث پورہ، اردو بازار اور ریلوے روڈ پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کئی مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی آنے کا بھی خدشہ ہے۔

ملک بھر میں ساون کے دھواں دھار سپیل کا آغاز ہوچکا ہے، لاہور اور کراچی میں بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک اور اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔باغوں کے شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حبس اور گرمی کی بھی چھٹی ہوگئی۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں گجرات اور اٹک میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ہری پور میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جی ٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان میں بارشیں متوقع ہیں، مظفر آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، راولپنڈی سے مظفرآباد کو ملانے والی شاہراہ دولائی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو چکی ہے۔

ادھر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی پھلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ویٹا چورنگی اور کورنگی کے اطراف میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، گودام چورنگی، کلفٹن، حسین آباد، لیاقت آباد، شریف آباد میں بھی بادل برسے جبکہ سٹیڈیم روڈ، طارق روڈ، سندھی مسلم سوسائٹی میں بوندا باندی نے رنگ جما دیا۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم ڑوب، بارکھان، کوہلو، لورا لائی، سبی ، خضدار، ہرنائی اور زیارت میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ جعفر آباد، قلات، اواران، نصیر آباد ، کیچ اور پنجگور میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…