جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

4 کروڑ روپے تاوان کیلئے پڑوسی نے بچوں کو قتل کیا’بچوں کے باپ کا دعویٰ

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں کلینک میں قتل ہونے والے بچوں کے والد سراج نے کہا ہے کہ 4 کروڑ روپے تاوان کیلئے پڑوسی نے بچوں کو قتل کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج نے کہا کہ پڑوس میں عبدالکریم نامی عطائی کی کلینک ہے، بچے گزشتہ روز صبح سے پڑوسی عبدالکریم کے پاس تھے۔بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہن دوپہر میں بھائیوں کو لینے گئی تو عبدالکریم نے کہا بچے تو چلے گئے، رات 11 بجے ہم عبد الکریم کو لے کر تھانے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اقرار جرم کرنے پر ملزم نے بتایا بچوں کی لاشیں کلینک میں ہیں، عبدالکریم نے بچوں کو بیہوشی کی دوائی دی اور ہاتھ پیر باندھ کر دونوں بچوں کا گلا بھی دبایا۔سراج کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالکریم نے بتایا کہ وہ بچوں کے لیے تاوان کا مطالبہ کرنے والا تھا، ملزم 4 کروڑ روپے بھتا لینا چاہ رہا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش کر رہے ہیں کہ اس نے واردات اکیلے میں کی یا دیگر ساتھی بھی تھے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…