جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیما کے بعد ایک اور پاکستانی لڑکی بچے چھوڑ کر اپنے محبوب کیلئے بھارت جا پہنچی

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر کے محبت میں مبتلا ہو کر بھارت جانے کے بعد ایک اور پاکستانی لڑکی عشق میں مبتلا ہو کراپنے بچے چھوڑ کر سرحد پار کر گئی ،نئی کہانی کے کردار پاکستان کی مہوش اور راجستھان کے چورو ضلع سے رحمان ہیں۔نجی ٹی وی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاہور کی رہنے والی 25 سالہ مہوش نے بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے گاں پتھیسر کے رہنے والے 30 سالہ رحمان سے باقاعدہ شادی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن ہوئی تھی۔اس سے قبل بھارت جانے والی سیما حیدر اور سچن کی ملاقات بھی ایک سوشل میڈیا ایپ پر ہوئی تھی۔ سیما حیدر اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر ہندوستان جا پہنچی تھی۔بتایا گیا ہے کہ مہوش اپنے دونوں بچوں کو پیچھے چھوڑ کر قانونی طور پر واہگہ بارڈر سے ہندوستان گئی ہے۔مہوش جہاں اپنے شوہر سے طلاق لے چکی ہیں تو وہیں رحمان بھی اپنی بیوی کو چھوڑ چکا ہے اور دونوں کے دو ،دو بچے ہیں۔مہوش برسوں سے پاکستان میں بیوٹی پارلر میں کام کرتی رہی ہیں۔ 2006 میں پاکستان کے بادامی باغ کے خرم شہزاد سے شادی کرنے والی مہوش نے 12 سال بعد 2018 میں اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔ اس دوران ان کے دو بیٹے ہوئے۔ ان میں سے ایک بیٹے کی عمر 12 سال اور دوسرے کی عمر 7 سال ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…