جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

باپ نے غیرت کے نام پر دو جوان بیٹیوں کو قتل کر دیا

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرقپور شریف ( این این آئی) شرقپور شریف میں باپ نے غیرت کے نام پر دو جوان بیٹیوں کو قتل کر دیا، لڑکیوں کو کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچا کر وقوعہ کے روز ہی تدفین بھی کر دی ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھوئے ڈھکو شرقپور شریف کے اعظم علی کی بیٹیوں نرما اور عروج کے کردار کے حوالے سے اہل علاقہ باتیں کرتے تھے ۔اعظم نے اپنی بیٹیوں نرما اورعروج کو زہر دینے کے بعد کرنٹ لگانے کے بعد قتل کر دیا ۔ والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ چارہ لینے کے لئے گائوں سے ملحقہ کھیت میں گئی اور جب گھر واپس آئی تو دونوں بیٹیاں گھر کے اندر زمین پرمردہ حالت میں پڑی ہوئی ہیں جبکہ میرا خاوند اعظم صحن میں بیٹھا ہوا تھا ۔

اعظم نے مجھے بتایا کہ بیٹیوں کو غلط کردار کے حوالے سے متعدد بار منع بھی کیا مگر وہ باز نہیں آئیں ،اہل محلہ مجھے اس بارے میں مختلف باتیں کرتے ہیںجو کہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور میں نے دونوں بیٹیوں کو زہر دے کر اور کرنت لگا کر قتل کر دیا ۔اعظم نے مجھے دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو میں تمہیں بھی مار دوںگا۔ ہمارے شوہر کرنے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جنہیں ہم نے بتایا کہ ہماری بیٹیاں کرنٹ لگنے سے مر گئیں اور اسی رات دونوں کی تدفین بھی کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے نرما شادی شدہ جبکہ عروج کنواری تھی ۔بتایا گیا ہے کہ ایک ہمسائے کی طرف سے شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد والدہ مسرت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…