اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ساہیوال، دونوجوان لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر بے آبرو کر دیا گیا

datetime 27  جولائی  2024 |

ساہیوال (این این آئی)یہاں نواح میں دو نوجوان لڑکیوں کو شادی جھانسہ دے کر بے آبرو کر دیا گیا ۔ مقدمات درج کرلئے گئے ۔چک51پانچ ایل میں ایک موبائل دوکاندارکی18سالہ لڑکی ساجدہ کو شادی کا جھانسہ دے کر مجیب الرحمن بلوچ نے حاملہ کر دیا اور24ہفتوں کے بعد شادی سے انکار کے بعد رفو چکر ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد خاں دوکاندار کی بیٹی کو ملزم نے شادی کا جھانسہ دیا اور جب اس کا باپ گھر پر نہ ہوتا تھا تو ملزم اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور شادی کے وعدے کرتا رہا ۔ اس کے حاملہ ہونے پر غائب ہو گیا ۔

غفور ٹائون چیچہ وطنی میں ایک لڑکی اللہ معافی کو نوجوان عبدالمالک نے شادی کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اللہ معافی جب گھروں میں کام کرنے کے لیے جاتی تو ملزم عبدالمالک اسے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے ڈیرے پر لے جاتا اور ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔گزشتہ روز جب اللہ معافی نے اس سے اپنی شادی کی تاریخ کا معلوم کیا تو ملزم نے انکار کر کے غائب ہو گیا ۔پولیس یوسف والا ور صدر چیچہ وطنی نے دو مقدمات محمد خاں اور اللہ معافی کی مدعیت میں 376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…