پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں کی زمین بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مردان اور باچا خان گریٹر ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین بیچی جائے گی، اراضی مالکان کو رقم کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے خریدی گئی زمین میں سے 700 کنال فروخت کی جائے گی، اے این پی دورِ حکومت میں 4 ہزار 800 کنال اراضی مختص کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ 700 کنال زمین فروخت کرنے سے صوبائی حکومت کو 35 ارب روپے ملیں گے، مالی مشکلات کے باعث سرکاری زمین بیچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق ایجوکیشنل کمپلیکس میں باچا خان میڈیکل کالج قائم کیا جانا تھا، جبکہ عبدالولی خان، زرعی، انجینئرنگ یونیورسٹیاں بھی تعمیر کرنی ہیں۔دستاویز کے مطابق اراضی کیمالکان زمین خریدنے کے خواہشمند ہوں تو ان کو بیچی جائے، اگر مالکان نہ خرید سکیں تو اراضی نیلام کی جائے، زمین کی نشاندہی اور بیچنے کیلئے چاروں تعلیمی اداروں کی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔