جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہوجائیں ، علی امین گنڈاپور

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے کہ نیوٹرل ہوجائیں ، صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے،وفاقی حکومت سے پیسہ نکلواکررہوں گا۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بہت سارے پراجیکٹ ہماری حکومت میں شروع ہوئے، تاخیر کی وجہ سے وہ پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکے ، فیصلہ کیا ہے پہلے تمام پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے پھر نئے پراجیکٹ شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے600 پراجیکٹ ہیں جو ہم مکمل کرنے جارہے ہیں، ہم نے مل کر بہت سی چیزوں کا سامنا کرنا ہے ، بنیادی کاموں پر فوکس کرکے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر برداشت پیدا کرنی ہے، پولیس میں ہمارا یا آپ کا بھائی ہے، ٹریفک پولیس سے درخواست ہے غریب کا چالان مت کریں،بڑی گاڑی رکھنے والے کو زیادہ چالان ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پولیس والا تلاشی لیتا ہے تو وہ ا?پ کیلئے لے رہا ہے، ہمارے پاس روڈ بڑے ہیں لیکن قانون پر عمل نہ کرنے سے ٹریفک کا نظام خراب رہتا ہے، قانون کی پابندی آئین کے مطابق سب کا فرض ہے۔علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے باوجود پولیس کے جوان بہترین کام کررہے ہیں، شہدا کے پیکج کے حوالے سے معاملات اسمبلی میں پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ا?ئی جی کے پی نے جب بھی ہم سے مدد مانگی ہم نے کی، پولیو ورکرز،پولیس ،اساتذہ کے شہدا کو پلاٹ دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی، ایپکس کمیٹی میں سب کی موجودگی میں فیصلے ہوئے، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت بہت کم تھی، معاشی حوالے سے ملک کے حالات اچھے نہیں ، ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے ، غریب آدمی کیلئے منصوبے لارہے ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ایک لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم فراہم کررہے ہیں، 50ہزار افراد کو فری سولر سسٹم دیں گے ، یونیورسٹی وہاں بننے کی ضرورت ہے جہاں ضرورت زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…