جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی اے ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ایئرہوسٹس سے امریکی ڈالرز اور سعودی ریال برآمد ہوئے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں لاکھوں روپے بنتی ہے ۔قومی ایئر لائن کی ایئرہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پر جدہ جارہی تھی۔

شک پڑنے پر کسٹمز حکام نے ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ مل کر اس کو آف لوڈ کرایا اور جب تلاشی لی تو ریال اور امریکی ڈالر برآمد ہوگئے۔ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق برآمد ہونے والی رقم میں 37ہزار 318امریکی ڈالرز اور چالیس ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔ یہ کرنسی نوٹ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں چھپا رکھے تھے۔

شک پڑنے پر ایئر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی جس کے جسم کے مختلف حصوں سے یہ رقم برآمد ہوئی۔ ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے اتار کر کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال نے کہا کہ کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے وزیراعظم اور چئیرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ہر صورت عمل کیا جا رہا ہے۔ قومی ایئر لائن کے اعلی افسران کو ایئر ہوسٹس کی کرنسی اسمگلنگ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…