جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

صوبے کے فیصلے خود کرینگے، آپریشن کی اجازت نہیں دوںگا، علی امین گنڈا پور

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنے فیصلے خود کرینگے ،بحیثیت وزیراعلی صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا،میرے عوام میری ذمہ داری ہیں، کوئی بھی ان پر ناجائز ہاتھ نہیں ڈالے گا۔بنوں امن پاسون ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب سے پہلے پختونخوا کی پختونوں کی تاریخ ہے، پاکستان کو آزاد کرانے میں پختونخوا اور پختونوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خون بھی بہایا اور تن من دھن کی قربانی دی، غلط پالیسی والے امریکا کے غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلی صوبے میں آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا ،ہمارے نام پر ڈالر لئے گئے قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، اس ملک کیلئے قربانی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے، بنوں کے عوام کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، انتظامیہ نے بھی اہم کردار ادا کیا، جیسے آپ کی خواہش تھی ویسا ہی اپیکس کمیٹی میں کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ چند عناصر توڑ مروڑ کر بات پیش کرتے ہیں، مدرسے کے بچے ہمارے دلوں کے اندر ہیں، کوئی الفاظ میں تبدیلی کرتا ہے تو اس کو ڈیلیٹ کریں، مدرسے کے بچوں میں بجٹ میں حصہ ہے، مساجد کے بچوں کو تعلیم سمیت ہر قسم کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اصلاح کریں جو اصلاح نہیں کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، کوئی مسلح گروپ مجھے نظر نہ آئے، میرے عوام میری ذمہ داری ہیں، کوئی بھی ناجائز ان پر ہاتھ نہیں ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور منشیات کو نہ چھوڑا جائے، نشان دہی اور مقابلہ کریں،میں آپ کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ انفرادی رویئے سے اختلاف ہوسکتا ہے، شہداء پر کسی کو بات نہیں کرنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس کے شہدا ہمارے شہدا ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام ہوں گے جس کی کوئی تشہیر نہیں ہوگی، بنوں گرائونڈ بنانا میرا وعدہ ہے ۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…